نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن اچانک سیلاب اور مٹی کے تودوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1301 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تقریباً 4798 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
نیپالی پولیس کے مطابق ملک کے مختلف متاثرہ اضلاع سے مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چتوان سے 355، نوال پرسی ایسٹ سے 218، نوال پرسی ویسٹ سے 208، نواکوٹ سے 177، رسووا سے 127، گورکھا سے 69، دھادنگ سے 60 اور تانہوں سے 38 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ نوال پرسی ویسٹ سے ملنے والی لاشوں میں بھارت سے برآمد ہونے والی 18 لاشیں بھی شامل ہیں۔
نیپالی فوج کی قیادت میں مشترکہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں سانحے کے نویں روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کے لاپتا ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ان لا پتہ افراد میں تقریباً 900 ہائیڈرو پاور ورکرز بھی شامل ہیں جسکے بارے میں اندازہ ہے کہ تقریباً 114 سے زائد افراد کے ٹنلز کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ جن میں آج دو ورکرز کو معجزانہ طور پر ریسکو کر لیا گیا
ٹنل کی درون فوٹیج👆
Forwarded fromStrider
5
1September 4, 2026 514 2