کل رات کی اپڈیٹس: سوا ایک بجے کے قریب خبر آئی کہ امریکی ہیلی کاپٹر… — The Imam 2.0 — TG.ME

کل رات کی اپڈیٹس:

سوا ایک بجے کے قریب خبر آئی کہ امریکی ہیلی کاپٹر اردن کی موافق ایئربیس پر ایرانی میزائل حملوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی evacuation کر رہے ہیں۔

پونے دو بجے انقلابی گارڈز کا بیان آیا جس کا لب لباب یہ تھا کہ انہوں نے ہمیں چ سمجھا ہوا ہے۔ ہم ان کے کھنے پاڑ دیں گے۔

دو بیس پر اردن کی فوج کا بیان آیا کہ ایران نے 13 بیلسٹک میزائل لانچ کیئے تھے ان میں سے دو انٹرسیپٹ ہو گئے اور تین غیر آباد علاقے میں گرے 🙄🙄🙄

اڑھائی بجے انقلابی گارڈز نے بحرین کی شیخ عیسی ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

تین بجے کویت میں دھماکے سنے گئے۔

تین دس پر کویت نے کنفرمیشن دی کہ ان پر ڈرون حملے کیئے جا رہے ہیں۔

سوا تین بجے کویت پر بیلسٹک میزائل بھی لانچ کر دیئے گئے۔

پونے چار بجے ایرانی ڈرونز نے بحرین کو نشانہ بنانا شروع کیا۔

تقریباً چار بجے انقلابی گارڈز کی جانب سے پرنس حسن ایئربیس اردن پر موجود امریکی ڈرونز کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سوا چار بجے بحرین میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

پانچ بجے انقلابی گارڈز نے اربل کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے تصاویر اور ویڈیوز میں اربل پر امپیکٹس کی کنفرمیشن ہو چکی تھی۔

چھے بجے خبر آئی کہ بحرین میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

سوا چھے بجے حزب نے شمالی اسرائیل میں ڈرون بھیج دیئے۔

ساڑھے چھے بجے اسرائیلی فوج کی جانب سے کنفرمیشن آئی کہ شمالی اسرائیل میں ڈرون دیکھے گئے ہیں۔

چھے پچاس پر شمالی اسرائیل میں آل کلیئر۔

سوا آٹھ بجے بحرین میں ایک بار پھر دھماکے سنے گئے۔
❤12🔥1
September 2, 2026 453 2