بینک آف امریکہ کی وائس پریذیڈنٹ ایرن پیاسینٹی پیر کی سہ پہر (31 اگست 2026) کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے میں جاں بحق ہو گئیں
تفصیلات کے مطابق چیسٹر، نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ایرن پیاسینٹی کے پیٹ میں چاقو مارا گیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ چاقو کے اس حملے میں ایک 68 سالہ بزرگ بھی زخمی ہوئے جو قریبی سب وے اسٹیشن سے باہر نکل رہے تھے، تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے حملہ آور خاتون کی شناخت 49 سالہ پامیلا سسنیروس کے نام سے کی ہے، جو کوئینز کی رہائشی تھیں۔ وہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھیں اور انکا کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ نیویارک پولیس کے مطابق اہلکاروں نے سیونتھ ایونیو پر 42 ویں اور 43 ویں اسٹریٹ کے درمیان حملہ آور کا گھیراؤ کیا۔ بار بار چاقو پھینکنے کے حکم اور ٹیزر (Taser) گن کے استعمال کے باوجود، جب وہ چاقو لہراتی ہوئی پولیس افسران کی طرف بڑھی تو اہلکاروں نے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ حملہ آور نے یہ دونوں حملے محض 20 سیکنڈ کے وقفے سے کئیے
Forwarded fromStrider

3September 1, 2026 824 4