امام سعید بن المسیب تابعی رحمہ اللہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ عصر کی نماز کے بعد دو رکعت نفل ادا کررہا تھا (تو حضرت امام نے انھیں اس سے منع فرمایا) تو اس شخص نے کہا کہ کیا اللہ تعالٰی مجھے نماز ادا کرنے پر بھی عذاب دے گا؟ تو امام سعید بن المسیب نے فرمایا کہ: نماز پر تو عذاب نہیں دے گا لیکن سنت کی خلاف ورزی پر عذاب دے گا۔ (سنن الدارمی حدیث: 470) معلوم ہوا کہ نیکی نیکی اس وقت بنتی ہے جب وہ سنت اور شریعت کے مطابق ہو ! مفتی مبین الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم
1August 22, 2026 111